15 ستمبر 2025 - 11:24
امت مسلمہ کو چاہیے کہ سیرتِ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے: آغا سید حسن الموسوی الصفوی

عید میلاد النبی (ص) اور یومِ ولادتِ باسعادت امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یال پٹن میں ایک شاندار محفل میلاد منعقد ہوئی.

عید میلاد النبی (ص) اور یومِ ولادتِ باسعادت امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یال پٹن میں ایک شاندار محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے سیرتِ رسول اکرم (ص) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق عید میلاد النبی (ص) اور یومِ ولادتِ باسعادت امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یال پٹن میں ایک شاندار محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے سیرتِ رسول اکرم (ص) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

محفل میلاد سے قبل ایک عظیم الشان جلوس میلاد صدرِ انجمنِ شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں سونیم سے برآمد ہوکر امام باڑہ یال پٹن میں اختتام پذیر ہوا۔

انجمن کے ذیلی حوزات علمیہ اور دینی مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں محبانِ اہلبیتؑ اور فرزندانِ توحید نے جلوس میں والہانہ شرکت کی۔

یہ پروقار تقریب پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور امام جعفر صادقؑ کی عظیم المرتبت شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے عالمگیر پیغامِ اتحاد، امن و ہدایت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔

اس موقع پر صدر انجمن شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت اور امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات عالمِ انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ سیرتِ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے اور ائمہ اہل بیتؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا و آخرت کی فلاح حاصل کرے۔

اس بابرکت موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے مکاتب کے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، تاکہ وہ مستقبل میں مزید حوصلہ و ترغیب حاصل کریں۔

تنظیم کے اُن اراکین کو بھی انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا، جنہوں نے انجمن کے لیے نمایاں قربانیاں پیش کیں۔

اس اعزاز کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف اور نوجوان نسل کے لیے انہیں نمونۂ عمل کے طور پر پیش کرنا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha